🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) مرد کا مرد سے جنسی عمل بہت بڑا کبیرہ گناہ ہے۔ اس کی...
اردو حاشہ:
فوائد و  مسائل:

(1)
مرد کا مرد سے جنسی عمل بہت بڑا کبیرہ گناہ ہے۔
اس کی شناعت عام زنا سے بڑھ کر ہے۔

(2)
عام لوگ اس قسم کی بدکاری کو ‎”لواطت “ کا نام دیتے ہیں جومناسب نہیں ہے کیونکہ یہ لفظ حضرت لوط جیسے پاکباز نبی کے نام سے بنایا گیا ہےحلانکہ وہ اس جرم سے اجتناب کی تبلیغ کرتے تھے۔
اور انہوں نے اپنی گندی بدکار قوم کو اس گندی اوربری حرکت سے بڑی سختی سے منع کیا تھا اس لیے اسے”قوم لوط کاعمل“ کہنا چاہیے یا ان لوگوں کے لیے شہرسدوم کی طرف نسبت کرکے ‎”سدومیت “ کہا جائے جیسا کہ انگریزی میں اسے اسی نام (Sodomy)
موسوم کیا گیا ہے۔
اردومیں آج کل”غیر فطری فعل“ کی اصطلاح بھی مستعمل ہے بہر حال اسے لواطت کا نام دینا مناسب نہیں۔

(3)
اس جرم کی سزا موت ہے۔
اورشادی شدہ یا غیر شادی کا فرق نہیں۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2562