مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) ام المومنین حضرت عائشہ ؓ پر منافقین کی افتراپردازی کا واقعہ غزوہ بنومصطلق...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
ام المومنین حضرت عائشہ ؓ پر منافقین کی افتراپردازی کا واقعہ غزوہ بنومصطلق سے واپسی پر پیش آیا۔
اسے غزوہ مریسیع کہتے ہیں۔
مولانا صفی الرحمان مبارک پوری رحمہ اللہ کی تحقیق کےمطابق یہ واقعہ شعبان 5ھجری کو پیش آیا۔ (الرحیق المختوم: 527 حاشہ)
(2)
اس الزام تراشی کا واقعہ اس طرح ہے کہ غزہ مریسیع سے واپسی کے سفر میں مسلمانوں نے ایک جگہ قیام فرمایا۔
صبح کوحضرت عائشہ کا خالی ہودج اہل قافلہ نے یہ سمجھ کر اونٹ پر رکھ دیا کہ حضرت عائشہ اس کے اندر موجود ہیں حالانکہ وہ اپنے ہار کی تلاش میں باہر گئیں ہوئی تھیں۔
وپس آئیں تو قافلہ روانہ ہوچکا تھا۔
آپ وہیں لیٹ گئیں سوچا کہ جب انہیں میری غیرموجودگی کا علم ہوگا تو خود ہی واپس آئیں گے۔
حضرت صفوان بن معطل سلمی کی یہ ذمہ داری تھی کہ وہ قافلے کے پیچھے رہیں تاکہ قافلے والوں کی گری پڑی چیزیں سنبھال لیں۔
انھوں نے پردہ ما حکم نازل ہونے سے پہلے حضرت عائشہ ؓ کو دیکھا ہوا تھا جب انہیں تنہا سوئے دیکھا تو اناللہ--- پڑھا اور سمجھ گئے کہ قافلہ لاعلمی میں ام المومنین کو چوڑ کر آگے چلا گیا ہے۔
ام المومنین کی آنکھ کھلی تو فوراً پردہ کر لیا۔
حضرت صفوان نے اونٹ بٹھایا۔
ام المومنین سوار ہوگئیں۔
صفوان نے نکیل پکڑی اورپیدل چلتےہوئے وہاں پہنچ گئےجہاں قافلے والے دوپہر کو آرام کےلیے ٹھرے ہوئے تھے۔
منافقین نےحضرت عائشہ کو حضرت صفوان کے اونٹ پرسوار دیکھا تو نازیبا باتیں شروع کردیں منافقین کے اس بے بنیاد پروپیگنڈے سے متأثر ہو کر بعض مخلص مسلمانوں کی زبان سے وہ بات نکل گئی پھر اللہ تعالیٰ نےسورۃ نور کے دوسرے رکوع میں حضرت عائشہ ؓ کی براءت نازل فرمائی۔
تب ان مخلص مسلمانو ں پر حد جاری کی گئی اس طرح ان کا گناہ معاف ہوگیا۔
اور منافق کو بعض مصلحتوں کی بنا پرسزا نہیں دی گئی لہٰذا ان کی آخرت کی سزا قائم رہی۔
(3)
دو مرد ایک عورت جن پر حد جاری کی گئی وہ (1)
حضرت حسان بن ثابت ؓ حضرت مسطح بن اثاثہ ؓ اور حمنہ بنت جحش ؓ ہیں۔
(4)
کسی بے گناہ پر بدکاری کا الزام لگانا بہت بڑا جرم ہے۔
اس کی سزا اسی کوڑے ہے۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
﴿وَالَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَنَاتِ ثُمَّ لَمْ يَأْتُو ا بِأَرْبَعَةِ شُهَدَاءَ فَاجْلِدُوهُمْ ثَمَانِينَ جَلْدَةً وَلَا تَقْبَلُوا لَهُمْ شَهَادَةً أَبَدًا ۚ وَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ﴾ ترجمہ:
جو لوگ پاک دامن عورتوں پر زنا کی تہمت لگائیں پھر چار گواه نہ پیش کرسکیں تو انہیں اسی کوڑے لگاؤ اور کبھی بھی ان کی گواہی قبول نہ کرو۔
یہ فاسق لوگ ہیں۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2567