🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: امام ترمذی رحمہ اللہ نے فرمایا: پہلے یہ حکم تھا بعد میں (قتل کا...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
امام ترمذی رحمہ اللہ نے فرمایا:
پہلے یہ حکم تھا بعد میں (قتل کا حکم)
منسوخ ہوگیا۔
امام محمد بن اسحاق نے محمد بن منکدر سے انھوں نے حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جوشخص شراب پیئے اسے کوڑے لگاؤ ”اگر چوتھی بار پیئے تواسے قتل کر دو۔“
حضرت جابر نے فرمایا:
بعد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص پیش کیا گیا جس نے چوتھی بار شراب پی تھی تو آپ نے اسے مارا لیکن قتل نہیں کیا۔
زہری نےقبیصہ بن زوہیب کے واسطے سےنبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہی روایت کی ہے فرمایا:
چنانچہ قتل کا حکم منسوخ ہوگیا ہے اور یہ رخصت حاصل ہوگئی (حکم نرم ہوگیا۔)
اکثر علماء کے نزدیک اس پر عمل ہے۔
ہماری معلومات کے مطابق اس مسئلے میں ان نہ قدیم دور (صحابہ کرام کےزمانے)
میں کوئی اختلاف تھا نہ بعد کےدور میں اختلاف ہوا----“ (جامع الترمذي، الحدود، باب ماجاء من شرب الخمرفاجلدوہ ومن عاد في الرابعه فاقتلوہ، حدیث: 1444)
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2573