🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) خیانت کا مطلب ہے مالک کی بظاہر خیرخواہی کا اظہار کرتے ہوئے اس...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
خیانت کا مطلب ہے مالک کی بظاہر خیرخواہی کا اظہار کرتے ہوئے اس کا مال خفیہ طور پر لے لینا۔
چھیننے کا مطلب ہے کسی سے کوئی چیز زبردستی لینا۔
اچکنے کا مطلب ہے کسی کی غفلت کا فائدہ اٹھا کر اچانک چھین لینا۔

(2)
ہاتھ کاٹنے کی سزا چوری کے جرم میں دی جاتی ہے۔
مذکورہ جرائم چونکہ چوری میں شامل نہیں اس لیے ان کی سزا میں ہاتھ نہیں کاٹا جاتا۔

(3)
ہاتھ نہ کاٹنے کا مطلب مجرم کو معاف کرنا نہیں بلکہ اسے کوئی دوسری مناسب سزا دینا مراد ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2592