🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) کسی کے باغ سے بلا اجازت پھل کھانا جائز نہیں ہے تاہم اس...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
کسی کے باغ سے بلا اجازت پھل کھانا جائز نہیں ہے تاہم اس کی کوئی سزا نہیں۔

(2)
باغ سے پھل لے جانا قابل سزا جرم ہے۔

(3)
چوری کے نصاب سے کم مقدار کی چیز چرائی جائے تو اس کی سزا مالی جرمانہ ہے جس کی مقدار چرائی ہوئی چیز سے دگنی ہے۔

(4)
مالی جرمانے کے ساتھ جرم کی نوعیت کےمطابق چند کوڑے مارے جا سکتے ہیں۔

(5)
محفوظ جگہ سےچرائی ہوئی چیز کےبدلے ہاتھ اس وقت کاٹا جائے گا جب اس کی قیمت چوتھائی دینار تک پہنچتی ہو اس کو احادیث میں ڈھال کی قیمت کہا گیا ہے کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانےمیں ڈھال کی اوسط قیمت یہی تھی۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2596