🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) مذکورہ باب کی دونوں روایتوں کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مذکورہ باب کی دونوں روایتوں کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے اسے حسن قرار دیا ہے۔
تفصیل کےلیے دیکھیے:  (الإرواء للأبانی: 7/ 329، 371)
مسجد ذکرالہی، نماز اور وعظ و نصیحت کے لیے ہے۔
مار پیٹ اور سزا دینا مسجد کے اندر مناسب نہیں۔

(2)
اس ممانعت میں یہ حکمت ہے کہ جسے سزا دی جائے گئی وہ چیخے چلائے گا اور حاضرین بھی باتیں کریں گے تو شور ہو گا۔
ہاتھ وغیرہ کاٹنے کی صورت میں مسجد میں خون گرے گا جومسجد کی طہارت وصفائی کے منافی ہے اس لیے مسجد میں حد لگانے سے مسجد کا تقدس مجرح ہوتا ہے۔
واللہ أعلم
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2600