🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) بدکاری کا ارتکاب کرنے والے مرد اور عورت کو جو شخص عین جرم...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
بدکاری کا ارتکاب کرنے والے مرد اور عورت کو جو شخص عین جرم کی حالت میں دیکھ لے تو اسے بھی یہ حق نہیں کہ انھیں قتل کردے۔

(2)
اس صورت میں اسےچاہیے کہ تین مردوں کی گواہی شریک کرے حتی کہ وہ چاروں انھیں جرم کی حالت میں دیکھ لیں۔

(3)
گواہی مکمل ہونے پرعدالت ایسے مرد یا عورت کوشرعی سزا (سوکوڑوں کی سزا)
دےگی۔

(4)
گواہی کا یہ نصاب مقررکرنےمیں یہ حکمت ہےکہ ایسا نہ ہو کہ کوئی شخص اپنی ناراضی کی وجہ سےکسی کوقتل کردے اور بعد میں کہ دے میں نے اسے زنا کرتے دیکھا تھا۔

(5)
اگر کوئی شخص اپنی بیوی کوملوث دیکھتا ہےاس کے لیے طلاق اور لعان کا راستہ موجود ہے لہٰذا قانون ہاتھ لینا اوربیوی کوقتل کردینا جائز نہیں ہے۔

(6)
حضرت سعد بن عبادہ کا کلام ان کی غیرت کا مظہر ہے اس لیےرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کےجذبہ غیرت کی تحسین فرمائی لیکن انہیں یہ اختیار نہیں دیا کہ مجرم کوخود ہی قتل کردیں۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2605