🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) مخنث سے مراد وہ انسان ہے جس کے صنفی اعضاء میں مردوں اورعورتوں...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مخنث سے مراد وہ انسان ہے جس کے صنفی اعضاء میں مردوں اورعورتوں دونوں کے مشابہت پائی جاتی ہے۔
ایسا شخص شادی شدہ زندگی گزرارنے کے قابل نہیں ہوتا نہ بحثیت مرد نہ بحثیت عورت کےاگر ایک صنف سے مشابہت زیادہ ہوتو اس صنف میں شمار کیا جا سکتا ہے۔

(2)
عرب میں ایسے افراد مردوں کی طرح لباس پہنتے اور مردوں کی طرح گھر سے باہر کام کرتے ہیں۔

(3)
ان میں جو شخص عورتو ں کے خاص معاملات میں دلچسپی رکھتا ہو اس سے پردہ کرنا چاہیے۔

(4)
ان میں سے جس شخص کوصنفی معاملات سے دلچسپی نہ ہو صرف کھانے پینے کا خیال ہو انھیں ﴿غَيْرِ‌ أُولِي الْإِرْ‌بَةِ مِنَ الرِّ‌جَالِ﴾ (النور 31: 18)
یعنی خواہش نہ رکھنےوالے مردوں میں شمار کیا جاسکتا ہے ان سے عورتوں پر دہ فرض نہیں ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2614