🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) قتل عمد کی صورت میں قصاص اور دیت دونوں جائز ہیں۔ (2) دیت...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
قتل عمد کی صورت میں قصاص اور دیت دونوں جائز ہیں۔

(2)
دیت کی مقدار میں مقتول کے وارثوں کی رضامندی سے کمی ہوسکتی ہے، اضافہ نہیں ہوسکتا۔

(3)
قتل کی تین سورتیں ہیں۔

قتل عمد:
اس سے مراد وہ قتل ہے جس میں حملہ آور کا مقصد قتل کرنا ہوتا ہے، چنانچہ وہ تلوار یا کسی ایسے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے جسے سے مضروب عام طور پر بچ نہیں سکتا۔
اس قتل کی صورت میں دیت کی وہ مقدار مقرر ہے جو حدیث میں بیان ہوئی ہے۔

 قتل شبہ عمد:
اس سے مراد یہ ہے کہ حملہ آور نے ایسی چیز سے حملہ کیا جس سے مضروب عام طور پر مرتا نہیں، مثلاً لاٹھی کی ضرب، حملہ آور کا مقصد چوٹ لگانا یا زخمی کرنا تھا لیکن مصروب چوٹ یا زخموں کو برداشت نہ کرتے ہوئے فوت ہوگیا۔
اس کی دیت بھی قتل عمد کےبرابر ہے۔

 قتل خطا:
اس سے مراد یہ ہے کہ قاتل کا ارادہ اس کو قتل کرنے یا نقصان پہنچانے کا نہ تھا۔
اتفاقاً اس سے بلا ارادہ قتل ہوگیا، مثلا:
کسی ہرن وغیرہ پر فائر کیا یا تیر چلایا مگر نشانہ چوک گیا، یا اچانک  انسان سامنے آ گیا اور فائر یا تیر اسے جا لگا اور وہ مرگیا۔
اس کی دیت بھی سواونٹ ہی ہے لیکن ان کی عمر کم مقرر کی گئی ہے۔
اور حاملہ ہونے کی شرط نہیں ہے۔
دیکھئے، حدیث: 2630)
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2626