الشیخ حافظ ندیم ظہیر حفظہ اللہ
فقہ الحدیث نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے آمین بالجہر ثابت ہے، جیسا کہ علاء بن صالح رحمہ اللہ...
فقہ الحدیث
نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے آمین بالجہر ثابت ہے، جیسا کہ علاء بن صالح رحمہ اللہ کی حسن لذاتہ روایت بحوالہ سنن ابی داود [933] آثارالسنن [377] کی تحقیق انوارالسنن حاشیہ نمبر 1 کے تحت گزر چکی ہے۔ باقی روایات کے لئے میری کتاب القول المتین فی الجھر بالتامین پڑھ لیں۔
خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم سے جہری نمازوں میں خفیہ آمین یا آمین بالسر قطعاً ثابت نہیں ہے۔
یہ ضروری نہیں ہے کہ ہر مسئلہ ضرور خلفائے راشدین سے ثابت ہو کسی ایک صحابی سے ثابت ہو جانا اور خلفائے راشدین یا دیگر صحابہ سے اس کی مخالفت ثابت نہ ہونا، یہی کافی ہے۔
صحیح بخاری [قبل ح 780] میں تعلیقاً اور مصنف عبدالرزاق [2640] وغیرہ میں موصولاً آیا ہے کہ عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ اور ان کے مقتدی سورۂ فاتحہ کے بعد آمین کہتے تھے حتیٰ کہ بلند آواز کی وجہ سے مسجد میں گونج پیدا ہو جاتی تھی۔ اس حدیث کے بعد امام عطاء نے فرمایا: آمین دعا ہے۔

ماہنامہ الحدیث حضرو ، شمارہ 134 21