مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) حضرت علی رضی اللہ عنہ کے زمانے میں بعض لوگوں نے خود ان...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
حضرت علی رضی اللہ عنہ کے زمانے میں بعض لوگوں نے خود ان کے بارے میں غلط باتیں مشہور کردی تھیں۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ہرممکن حد تک ان غلط عقائد کی تردید فرمائی۔
(2)
حضرت علی رضی اللہ عنہ کےبارے میں مشہور ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں”علم باطن“ عطا فرمایا تھا جو شریعت کے ظاہری علم سے مختلف ہے۔
موجودہ تصوف کے سلسلے بھی اسی تصور پر قائم ہیں۔
یہ غلط عقیدہ ہے۔
تزکیۂ نفس کےلیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو کچھ فرمایا ہے وہ سب احادیث کی کتابوں میں موجود ہے۔
یہ کوئی خفیہ علم نہیں۔
(3)
حضرت علی رضی اللہ عنہ کی طرف ”علم جفر“ بھی منسوب ہے۔
جس کے ذریعے سے لوگ اپنےخیال میں ماضی اور مستقبل کی غیب کی باتیں معلوم کر لیتے ہیں۔
یہ سب بے بنیاد ہے۔
اللہ کے سوا کسی اور کوعلم الغیب جاننے والا تسلیم کرنا قرآن کی بہت سی آیات کا انکار ہے۔
(4)
قرآن مجید میں غوروتدبر کرکے علمی نکات دریافت کرنا بہت بڑی سعادت ہے۔
یہ علم حاصل کرنا اور اس کے مطابق اپنی عملی زندگی کو سنوارنا اصل مطلوب ہے۔
(5)
صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم حدیث نبوی تحریر کرتے اور اسے محفوظ رکھتے تھے کیونکہ وہ اسے شریعت کا لازمی حصہ سمجھتے تھے۔
اوراس پر عمل کرتے تھے۔
(6)
اگر مسلمان کسی ذمی کو قتل کردے تو قصاص کے طور پر اسے قتل نہیں کیا جائے گا، البتہ دیت دلائی جا سکتی ہے۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2658