مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) مسلمان ملک کے غیرمسلم باشندے ’’ذمی‘‘ کہلاتے ہیں کیونکہ اسلامی حکومت ان کے...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مسلمان ملک کے غیرمسلم باشندے ”ذمی“ کہلاتے ہیں کیونکہ اسلامی حکومت ان کے حقوق کی حفاظت کا ذمہ اٹھاتی ہے۔
(2)
یہ حقوق انہیں اللہ کے حکم سے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایات کی روشنی میں دیے جاتے ہیں، اس لیے گویا ان کا ذمہ اللہ اور اس کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اٹھایا ہے، لہٰذا کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ اللہ اور رسول کی ذمے داری کی ادائیگی میں خلل ڈالے۔
(3)
جنت کی خوشبو نہ پانے کا مطلب یہ ہے کہ جنت سے ہزاروں میل دور ہوگا۔
آخرت میں صرف جنت اور جہنم ہی کے مقامات ہیں، اس لیے اس میں یہ وعید ہے کہ وہ شخص جہنم میں جائے گا۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2687