🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) مقتول کے وارث کو حق حاصل ہے کہ قاتل سے قصاص لے یا...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مقتول کے وارث کو حق حاصل ہے کہ قاتل سے قصاص لے یا معاف کردے۔

(2)
قتل خطا کی صورت میں قصاص لینا درست نہیں، دیت لی جا سکتی ہے یا معاف کیا جا سکتا ہے۔

(3)
قتل خطا کی صورت میں قصاص لینا خود قتل کرنے کے برابر گناہ ہے۔

(4)
مقتول کے وارث نے پہلے یہ لفظ نہیں سنا تھا:
تو بھی اسی کی طر ح ہے، اس لیے وہ قصاص کی نیت سے لے کر چلا۔
جب ارشاد نبوی معلوم ہوا تو فوراً چھوڑا دیا۔

(5)
نسعۃ سے مراد چمڑے کا پتلا اور لمبا ٹکڑا ہے جورسی کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اردو میں اسے تسمہ بھی کہتے ہیں۔

(6)
حضرت عبدالرحمان بن قاسم  کے فرمان کا مطلب یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قاتل کا عذر تسلیم کرلیا تھا، اس لیے قصاص کے طور پر قتل کرنے سے منع فرمایا۔
ہم ظاہر پر عمل کے مکلف ہیں۔
اگر ایسے قرائن و دلائل موجود نہ ہوں جن سے اس کا قتل خطا ثابت ہو تو محض مجرم کے کہنے سے قتل خطا تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔

(7)
”رملہ والوں کی حدیث“ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ اس حدیث کی جو سندیں ہیں ان سب میں رملہ سے تعلق رکھتے والے راوی موجود ہیں۔
یہ حدیث کی صحت پر شک کا اظہار نہیں بلکہ اس قسم کے نکتے علمائے حدیث کی باریک بینی پر دلالت کرتے ہیں۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2691