مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) یہ واقعہ غزوہ موتہ کا ہے جس میں مسلمانوں کے تین سپہ سالار...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
یہ واقعہ غزوہ موتہ کا ہے جس میں مسلمانوں کے تین سپہ سالار شہید ہوئے یعنی حضرت زید بن حارث حضرت جعفر طیار اور حضرت عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہم۔
آخر حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے فوج کی قیادت سنبھالی اور بڑی حکمت سے مسلمانوں کی چھوٹی سی فوج کو دشمن کی تینتیس گنا فوج کے نرغے سے نکال لائے۔
اس موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت خالد کو سیف اللہ کا لقب دیا۔
(2)
جنگ کے دوران میں بہادری کا اظہار کرنے والےاور جوش دلانے والے شعر پڑھنا جائز ہے۔
(3)
جان کے جنت کو ناپسند کرنے کا مطلب موت سے گھبراہٹ ہے جو انسان میں فطری چیز ہےلیکن میدان جہاد میں موت جنت میں داخلے کا ذریعہ ہے۔
اسی طرح جو شخص موت سے گھبراتا ہے وہ گویا جنت میں داخل ہونے میں دیر کر رہا ہے۔
حضرت عبد اللہ بن رواحہ کا مطلب یہ تھا کہ موت سے نہ ڈرو کیونکہ اس موت کے ڈر سے جنت ملے گی۔
(4)
اشعار کا مطلب یہ نہیں کہ حضرت ابن رواحہ رضی اللہ عنہ موت سے ڈرتے تھے بلکہ ان اشعار کے ذریعے سے دوسرے مجاہدین میں جوش وجذبہ پیدا کرنا مقصود تھا۔
(5)
جن اشعار میں خلاف شریعت امور نہ ہوں اسے شعر کہنا سننا یاد کرنا اور دوسروں کو سنانا سب جائز ہے۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2793