حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
فقہ الحدیث امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں : «حَدَّثَنَا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ عَمْرِو...
فقہ الحدیث
امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
«حَدَّثَنَا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ قِرْدَةً اجْتَمَعَ عَلَيْهَا قِرَدَةٌ قَدْ زَنَتْ فَرَجَمُوهَا فَرَجَمْتُهَا مَعَهُمْ»
”ہمیں نعیم بن حماد نے حدیث بیان کی (کہا): ہمیں ہشیم نے حدیث بیان کی، وہ حصین سے وہ عمرو بن میمون (تابعی) سے بیان کرتے ہیں کہ: میں نے جاہلیت (کے زمانے) میں ایک بندریا دیکھی جس نے زنا کیا تھا، اس پر بندر اکٹھے ہوئے، پس انہوں نے اسے رجم کیا اور میں نے ان کے ساتھ مل کر اسے رجم کیا۔“ [صحيح البخاري: 3849]
↰ اس روایت کی سند کے سارے راوی ثقہ و صدوق ہیں۔
نعیم بن حماد کو جمہور محدثین نے ثقہ و صدوق کہا۔
ہشیم کی حصین بن عبدالرحمٰن سے روایت سماع پر محمول ہوتی ہے کیونکہ وہ حصین سے تدلیس نہیں کرتے تھے۔ دیکھئے: شرح علل الترمذی لابن رجب [2؍562]
ہشیم کی متابعت کے لئے دیکھئے: تاریخ دمشق لابن عساکر [49؍292]
عمرو بن میمون مشہور تابعی اور ”ثقہ عابد“ تھے۔ دیکھئے: [التقريب: 5122]
عمرو بن میمون سے یہ روایت عیسیٰ بن حطان نے مفصل بیان کر رکھی ہے۔ [تاريخ ابن عساكر 292/49، 293]
صحیح بخاری و تاریخ دمشق کے علاوہ یہ روایت درج ذیل کتابوں میں بھی ہے:
التاریخ الکبیر للبخاری [6؍367]
مستخرج الاسماعیلی اور مستخرج ابی نعیم الاصبہانی دیکھئے [فتح الباري 7؍160، 161]
[التاريخ الكبير للامام ابن ابي خيثمة ص569]
تابعی کی یہ روایت نہ قول رسول ہے اور نہ قول صحابی ہے بلکہ صرف تابعی کا قول ہے۔ اب اس قول میں بندروں سے کیا مراد ہے؟ حافظ ابن عبدالبر کے قول سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ بندر جن تھے۔ دیکھئے: [فتح الباري 160/7]
جنوں کا وجود قرآن مجید سے ثابت ہے دیکھئے: سورۃ الاحقاف [آيت: 29] وغیرہ، کیا منکرین حدیث اور منکرین سزائے رجم کو اس بات پر اعتراض ہے کہ جنوں نے زنا کرنے والی جنیہ کو کیوں رجم کر دیا تھا؟ کیا جن مکلّف مخلوق نہیں ہیں؟
تنبیہ: ① شادی شدہ زانی کو سنگسار کرنا صحیح و متواتر احادیث سے ثابت ہے مثلاً دیکھئے: صحیح بخاری [6814] و صحیح مسلم [1702] اور نظم المتناثر من الحدیث المتواتر [174، حديث: 182]
تنبیہ ②: جنوں کا جانوروں کی شکل اختیار کرنا صحیح احادیث سے ثابت ہے مثلا دیکھئے: صحیح مسلم [ح2236 وترقيم دارالسلام: 5839] ، وموطا امام مالک [976/2، 977ح1894]
تنبیہ ③: بندر کی شکل اختیار کئے ہوئے زانی جن کی حمایت میں یہ کہنا کہ ”بندر بےچارے پر زیادتی کی ہے۔“ کو زنا کرنے والے جنوں (اور زانی انسانوں) کی حمایت کے سوا اور کیا نام دیا جا سکتا ہے؟ منکرین حدیث کو یہ ثابت کرنا چاہئیے کہ ان کے نزدیک جنوں کے لئے زنا کرنا معاف ہے!!

ماہنامہ الحدیث حضرو ، شمارہ 24 19