🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد ومسائل: (1) یہودیوں نے نبی اکرمﷺ سے معاہدہ کیا تھا کہ کفار مکہ کے خلاف مسلمانوں...
اردو حاشہ:
فوائد ومسائل:

(1)
یہودیوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے معاہدہ کیا تھا کہ کفار مکہ کے خلاف مسلمانوں کی مدد کریں گے لیکن انہوں نے عہد شکنی کی اور قبیلہ بنو نضیر نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو شہید کرنے کی سازش بھی کی۔
اس عہد شکنی کی وجہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پر لشکر کشی کی۔
وہ کچھ عرصہ اپنے قلعوں میں محصور رہے لیکن آخر جان بخشی کی صورت میں جلاوطنی پر آمادہ ہوگئے۔

(2)
اس محاصرے کے دوران میں مسلمانوں نے بنو نضیر کے کچھ درخت کاٹ ڈالے اور کچھ جلادیے تاکہ دشمنوں کی آڑ ختم ہو اور وہ اپنے باغوں کو اجڑتا دیکھ کر مقابلے کے لیے میدان میں آئیں۔

(3)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے افعال اور صحابہ کے وہ افعال جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اجازت سے کیےگئےہوں وہ شرعی طور پر جواز کی دلیل ہیں۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2844