🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) یہ شعر حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کا ہے۔ (صحيح البخاري،...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
یہ شعر حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کا ہے۔ (صحيح البخاري، الحرث والمزارعة، باب قطع الشحر والنخل، حديث: 2326)

(2)
علامہ وحید الزمان نے حضرت حسان رضی اللہ عنہ کے مذکورہ بالا شعر کا ترجمہ ان الفاظ میں کیا ہے:
بنی لؤی کے عمائد پہ ہوگیا آسان۔
لگی ہوآگ بویرہ میں ہر طرف سوزاں
(3)
کسی ضرورت کے موقع پر پھل دار یا سایہ دار درخت کو کاٹنا جائز ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2845