🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) فوج کے عمومی کمانڈر کے علاوہ ماتحت افسر بھی مقرر کیے جاسکتے ہیں۔...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
فوج کے عمومی کمانڈر کے علاوہ ماتحت افسر بھی مقرر کیے جاسکتے ہیں۔

(2)
کمانڈر کی اجازت سے فوج کا کوئی دستہ کسی خاص کاروائی کے لیے روانہ ہوسکتا ہے۔

(3)
فوجی کاروائیوں میں کمانڈر کو اپنے ماتحت افسروں سے مشورہ کرنا اور اس کے مطابق کاروائی کرنا درست ہے۔

(4)
مزاح اس حد تک درست ہے جس سے کسی کو جانی یا مالی نقصان نہ ہواور کسی کی توہین بھی نہ ہو۔

(5)
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے احکام کی تعمیل میں جان تک دینے کو تیار رہتے تھے۔
جب انھوں نے محسوس کیا کہ اطاعت رسول کا تقاضہ یہ ہے کہ آگ میں چھلانگ لگادی جائے تو وہ فوراً تیار ہوگئے اگرچہ انھیں معلوم تھا کہ اس عمل کا کوئی دینی یا جہادی فائدہ نہیں۔

(6)
اطاعت امیر غیر محدود نہیں خلاف شریعت حکم کی تعمیل جائز نہیں۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2863