🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) سنت کو چھوڑ کر بدعتوں پر عمل کرنا گمراہی ہے۔ (2) اگر حکومتی...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
سنت کو چھوڑ کر بدعتوں پر عمل کرنا گمراہی ہے۔

(2)
اگر حکومتی ارکان بدعتوں کی ترویج کریں تو رعایا کو اس میں تعاون نہیں کرنا چاہیے۔
علماء کو چاہیے کہ بدعت کی تردید کریں اور سنت سے روشناس کرائیں اور عوام کو چاہیے کہ بدعتوں سے بچتے ہوئے سنت پر عمل پیرا رہیں۔

(3)
علمائے حق کا ہر دور میں یہی شیوہ رہا ہے کہ وہ حکومتی گمراہیوں کے مقابلے میں سنت پر عمل کرنے اور اس کی اشاعت کرنے میں ثابت قدم رہتے ہیں۔
اور ہر قسم کی سختیوں اور ترغیب و تحریص سے متاثر ہوئے بغیر حق کا اعلان کرتے ہیں جیسے امام مالک رحمۃ اللہ علیہ نے جبری طلاق کے مسئلے میں اور امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ  نے خلق قرآن کے مسئلے میں استقامت کا مظاہرہ فرمایا۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2865