🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد ومسائل: (1) رسول اللہ ﷺ کا ہر قول و فعل شریعت ہے اس لیے رسول اللہ...
اردو حاشہ:
فوائد ومسائل:

(1)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہر قول و فعل شریعت ہے اس لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سمع وطاعت اسلام کی بنیاد ہے۔

(2)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمانا:
جس قدر تم سے ہوسکے آپ کی شفقت کا اظہار ہے۔
مقصد یہ تھا کہ ایسا نہ ہو کہ کوئی حکم کسی صحابی کے لیے پورا کرنا مشکل ہو اور وہ مشقت اٹھا کر اسے پورا کرنے کی کوشش کرے۔
اور اگر نہ کرسکے تو وعدے کی خلاف ورزی شمار ہو۔

(3)
قائد کو اپنے ساتھیوں کی مشکلات کا احساس کرنا چاہیے اور ہر شخص سے وہی کام لینا چاہیے جس کو انجام دینے کی وہ صلاحیت رکھتا ہو۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2868