🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد ومسائل: (1) حضرت امیمہ رضی اللہ عنہ ام المومنین حضرت خدیجہ کی بھانجی تھیں۔ ان کی...
اردو حاشہ:
فوائد ومسائل:

(1)
حضرت امیمہ رضی اللہ عنہ ام المومنین حضرت خدیجہ کی بھانجی تھیں۔
ان کی والدہ رقیقہ بنت خویلد ام المومنین خدیجہ بنت خویلد ؓ کی ہمشیرہ تھیں۔
حضرت امیمہ کے والد کا نام عبداللہ بن بجاد تیمی تھا۔ دیکھیے: (تقريب التهذيب: 8634)

(2)
بیعت عورتوں سے بھی لی جا سکتی ہے۔

(3)
مرد کے لیے غیر محرم عورت سے مصافحہ کرنا جائز نہیں۔

(4)
عورتوں سے بیعت میں پردے کے شرعی احکام کی پابندی لازمی ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2874