🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) مزکورہ روایت کو بھی ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قراردیا ہے جبکہ...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
  مزکورہ روایت کو بھی ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قراردیا ہے جبکہ دیگر محققین نے اسے صحیح قراردیا ہے۔
اور دلائل کی رو سے تصحیح حدیث والی رائے ہی اقرب الی الصواب معلوم ہوتی ہے لہٰذا والدین کی طرف سے حج وعمرہ کرنا درست ہے خواہ وہ زندہ ہوں یا صحیح عقیدے پر فوت ہوچکے ہوں۔

(2)
والدین کے بہت احسانات ہوتے ہیں اس لیے ایسے اعمال کرنے چاہییں کہ انھیں فائدہ پہنچے یا کم ازکم ایسے اعمال سے ضرور اجتناب کیا جائے جو ان کے ساتھ برائی شمار ہوں۔
ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ دوسرے کے ماں باپ کو گالی دیکر اپنے ماں باپ کے لیے گالی کا سبب بننے والا ایسے ہی ہے گویا اس نے خود اپنے ماں باپ کو گالی دی۔ (صحيح البخاري، الادب، لا يسب الرجل والديه، حديث: 5973)
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2904