مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) امام بخاری نے صحیح میں یہ حدیث روایت کی ہے کہ ایک آدمی...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
امام بخاری نے صحیح میں یہ حدیث روایت کی ہے کہ ایک آدمی نے عمرے کا احرام باندھا ہوا تھا اور اس سے خوشبو آ رہی تھی۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حکم دیا کہ اس خوشبو کو تین بار دھوئے۔ (صحيح البخاري، الحج، باب غسل الخلوق ثلاث مرات باب حديث: 1526)
اور یہ حدیث بھی روایت کی ہے جو سنن ابن ماجہ کے اس باب کی پہلی حدیث (صحيح البخاري، الحج، باب الطيب عند الحرام۔
۔
۔
۔
، حديث: 1539)
ان دونوں روایات میں بظاہر تعارض محسوس ہوتا ہے۔
ان کے درمیان تطبیق یہ دی گئی ہے کہ خوشبو دھونے کا واقعہ پہلے کا ہے اس کے بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل سے یہ ثابت ہوا کہ احرام باندھتے وقت خوشبو کا استعمال جائز ہے چنانچہ معلوم ہوا کہ دھونے کے حکم والی حدیث 8ھ کا واقعہ ہے جو مقام جعزانه میں پیش آیا۔
اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ کا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو خوشبو لگانے کا واقعہ حجۃالوداع کا ہے جو10ھ میں ادا کیا گیا۔
علاوہ ازیں جس خوشبو کو دھونے کا حکم دیا گیا وہ خلوق تھی جس میں زعفران کی آمیزش ہوتی ہے۔
اور مرد کے لیے زعفران کی خوشبو استعمال کرنا احرام کے علاوہ بهى ممنوع ہے۔ (مفهوم فتح الباري: 3/498)
(3)
دس ذی الحجہ کو رمی جمرات اور سر منڈوانے یا بال چھوٹے کرانے کے بعد احرام کی پابندیاں اٹھ جاتی ہیں۔
صرف ازدواجی تعلقات والی پابندی باقی رہ جاتی ہے۔
اس لیے دن طواف کعبہ احرام کی چادروں کے بجائے عام سلے ہوئے لباس میں کیا جاتا ہے چنانچہ اس طواف سے پہلے خوشبو لگانا بھی جائز ہو جاتا ہے۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2927