🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائدومسائل: (1) حجر سے مراد حجرِ اسود ہے کیونکہ طواف اس سے شروع ہوتا ہے۔ صحیح بخاری...
اردو حاشہ:
فوائدومسائل:

(1)
حجر سے مراد حجرِ اسود ہے کیونکہ طواف اس سے شروع ہوتا ہے۔
صحیح بخاری میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ س روایت ہے انھوں نے فرمایا:
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا جب مکہ تشریف لاتے تو سب سے پہلے طواف میں رکن اسود (حجر اسود)
کا استلام فرماتے اور (اس طواف میں)
سات میں سے تین چکروں میں سے تیز چلتے۔ (صحيح البخاري، الحج، باب استلام الحجر الاسود حين يقدم مكة۔
۔
۔
۔
، حديث: 1603)

(2)
۔
حجر (اسود)
سے حجر (اسود)
کا مطلب یہ ہے کہ طواف کا چکر حجراسود سے شروع ہوکر حجراسود پر ختم ہوتا ہے۔
یہ مطلب نہیں کہ تین چکروں میں کعبہ کے چاروں طرف بھاگ کر چلتے تھے جیسے کی حدیث 2953 میں وضاحت ہے۔

(3)
رمل کا مطلب چھوٹے قدم اٹھاتے ہوئے تیز چلنا ہے۔
یہ مردوں کے لیے پہلے طواف کے تین چکروں میں مشروع ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2951