🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) حج کے اعمال بنیادی طور پر مختلف مقامات پر (منی مزدلفہ عرفات میں)...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
حج کے اعمال بنیادی طور پر مختلف مقامات پر (منی مزدلفہ عرفات میں)
ٹھرنے اور ذکر و دعا پر مشتمل ہیں اور حیض و نفاس ان میں رکاوٹ نہیں۔
 
(2)
طواف کعبہ میں حیض اور نفاس رکاوٹ بنتا ہے۔
لیکن ان میں وقت کی گنجائش رکھی گئی ہے۔

(3)
اسلام ایک مکمل دین ہے جس میں انسانی ضرورتوں اور کمزوریوں کا پورا لحاظ رکھا گیا ہے۔

(4)
قربانی میں جتنے زیادہ جانور ممکن ہوں قربان کرنا جائز ہیں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی طرف سے سو اونٹوں کی قربانی دی تھی۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2963