🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) غلطی کرنے والوں کو اچھے طریقے سے اس کی غلطی پر متنبہ کرنا...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
غلطی کرنے والوں کو اچھے طریقے سے اس کی غلطی پر متنبہ کرنا چاہیے ورنہ اسے پریشانی ہوتی ہے۔

(2)
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے صبی بن معبد رضی اللہ عنہ کی موجودگی میں دونوں حضرات کو سخت لہجے میں تنبیہ فرمائی تاکہ حضرت صبی رضی اللہ عنہ کی جو دل آزاری ہوئی ہے۔
اس کی تلافی ہوجائے اور وہ دونوں بزرگ بھی آئندہ فتوی دینے میں احتیاط سے کام لیں۔

(3)
حج قران مسنون ہے۔

(4)
حضرت عمر رضی اللہ عنہ ایک ہی سفر میں حج اور عمرے کی ادائیگی جائز سمجھتے تھے۔
البتہ ان کی نظر میں دونوں کو الگ الگ سفر کے ساتھ ادا کرنا بہتر تھا۔
اس لیے ان کا قران سے منع کرنا افضل کی ترغیب کے لیے تھا اس لیے نہیں کہ قران یا تمتع ان کی رائے میں شرعاً ممنوع تھا۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2970