🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ ندیم ظہیر حفظہ اللہ
تخريج : [مسند احمد 184/5، سنن النسائي 76/3 ح 1351، عمل اليوم و الليلة له: 157، سنن الترمذي: 3413،...
تخريج:
[مسند احمد 184/5، سنن النسائي 76/3 ح 1351، عمل اليوم و الليلة له: 157، سنن الترمذي: 3413، وقال: ”حسن صحيح“ صحيح ابن خزيمه: 752، صحيح ابن حبان، الاحسان: 2014، موارد الظمآن]
فوائد:

حدیث جبریل [مسلم: 8] اذان کے سلسلے میں حدیث عبداللہ بن زید بن عبدربہ [سنن ابي داؤد: 499 و اسناده حسن] اور مذکورہ حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ تعلیم کی غرض سے فرشتے انسانی شکل میں آیا کرتے تھے اور بعد میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم (بذریعہ وحی) اس کی تصدیق فرما دیتے تھے۔ جیسا کہ اس حدیث میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خواب سن تائید فرمائی۔ تو پتا چلا کہ 33 بار «سبحان الله» ، 33 بار «الحمد لله» اور 34 بار «الله اكبر» کے ساتھ 25 مرتبہ «سبحان الله» ، 25 مرتبہ «الحمد لله» 25 مرتبہ «الله اكبر» اور 25 مرتبہ «لا الٰه الا الله» کہنا بھی جائز ہے، دونوں میں سے کسی بھی طریقہ پر عمل کیا جا سکتا ہے۔ لیکن واضح رہے کہ شریعت میں غیر نبی کے خواب قطعاً حجت نہیں ہیں، اِلاَّ یہ کہ دور نبوی میں جن خوابوں کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود تصدیق فرمائی ہو، علاوہ ازیں کسی خواب سے کوئی شرعی مسئلہ اخذ نہیں کیا جا سکتا جبکہ بعض الناس کے مسالک و مذاہب کی بنیاد ہی خوابوں پر ہے جو صریحاً باطل ہے۔
ماہنامہ الحدیث حضرو ، شمارہ 24 6