🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) قرآن مجید کا مفہوم سمجھنے کے لیے اسباب نزول کا بھی علم ہونا...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
قرآن مجید کا مفہوم سمجھنے کے لیے اسباب نزول کا بھی علم ہونا چاہیے۔

(2)
صحابہ کرام رضی اللہ عنہ قرآن مجید کا صحیح فہم رکھتے تھے۔
خاص طور پر ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ کو تفسیر میں بلند مقام حاصل ہے۔

(3)
عربوں نے دور جاہلیت میں بہت سی بدعات ایجاد کرلی تھیں۔
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عبادت کے صحیح طریقے بتا دیے۔

(4)
صفا ومروہ کے درمیان سعی کرنا حج وعمرے کا رکن ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2986