🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) ماہ رمضان میں ہر عمل کا ثواب زیادہ ہوجاتا ہے۔ اسی طرح عمرے...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
ماہ رمضان میں ہر عمل کا ثواب زیادہ ہوجاتا ہے۔
اسی طرح عمرے کا ثواب بھی بڑھ کر حج کے برابر ہوجاتا ہے۔

(2)
ماہ رمضان میں موقع ملے تو ضرور عمرہ کرنا چاہیے۔

(3)
یہ عمرہ ثواب میں حج کے برابر ہے۔
تاہم یہ فرض حج کا متبادل نہیں۔
جس شخص پر حج فرض ہواسے حج ہی کرنا ضروری ہے رمضان کے عمرے سے حج کا فرض ادا نہیں ہوجاتا۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2991