مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) صلح حدیبیہ ذوالقعدہ 6ھ میں ہوئی۔ رسول اللہﷺ چودہ سو صحابہ کے ساتھ...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
صلح حدیبیہ ذوالقعدہ 6ھ میں ہوئی۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چودہ سو صحابہ کے ساتھ یکم ذوالقعدہ کو مدینے سے روانہ ہوئے۔
مکہ شریف کے قریب حدیبیہ کے مقام پر مشرکین نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم آپ کو روک دیا۔
تب فریقین میں مذاکرات کے بعد یہ طے ہوا کہ مسلمان اگلے سال عمرے لے لیے آ سکتے ہیں۔
چنانچہ وہیں احرام کھول کر قربانیاں کر کے مسلمان واپس آ گئے۔
اس سفر میں اگرچہ عملی طور پر عمرہ ادا نہیں ہوسکا تاہم اس کا ثواب مل گیا اس لیے اسے عمرہ شمار کیا جاتا ہے۔
(3)
عمرۃ القضاء سے مراد وہ عمرہ ہےجو حدیبیہ میں طے پانے والے معاہدے کے مطابق ادا کیاگیا۔
صلح حدیبیہ کے سفر میں شریک صحابہ میں سے جتنے زندہ تھےسب اس عمرے میں شریک تھے۔
ان کے علاوہ اور مسلمان بھی شریک ہوگئے۔
اس طرح دوہزار صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ذوالقعدہ 7ھ میں عمرہ کیا۔
(3)
شوال 8ھ میں غزوہ حنین پیش آیا جس کی تکمیل غزوہ طائف سے ہوئی اس سے واپسی پررسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جعرانہ کے مقام پر ٹھہرے اور مال غنیمت مجاہدین میں تقسیم کیا۔
اس سے فارغ ہوکرجعرانه ہی سے احرام باندھ کر عمرہ کیا۔
یہ عمرہ ذوالقعدہ8ھ میں کیا گیا۔
(4)
چوتھا عمرہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حج کے ساتھ کیا۔
اس کے لیے سفر کا آغاز ذوالقعدہ10 ھ کے آخری ایام میں ہوا جبکہ عمرہ کی ادائیگی4 ذوالحجہ کو ہوئی۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3003