مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) ہمارے فاضل محقق نے مذکورہ روایت کو سنداً ضعیف قراردیا ہے اور مزید...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
ہمارے فاضل محقق نے مذکورہ روایت کو سنداً ضعیف قراردیا ہے اور مزید لکھا ہے کہ اس کی اصل صحیح مسلم (1218)
میں ہے۔
نیز سنن ابو داؤد (اردو حديث: 1914۔
طبع دارالسلام)
کی تحقیق میں لکھتے ہیں کہ صحیح مسلم کی روایت اس سے کفایت کرتی ہے۔
علاوہ ازیں شیخ البانی ؒ نے اسے حسن قراردیا ہے۔
نیز مسند احمد کے محققین اس کی بابت لکھتے ہیں کہ مذکورہ روایت تو سنداً ضعیف ہے۔
لیکن دیگر صحیح روایات سے حدیث میں مذکور مسئلےکی تائید ہوتی ہے۔
کہ سورج ڈھلنے کے بعد عرفات کی حدود میں داخل ہونا چاہیے۔
لہٰذا مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہونے کے باوجود دیگر شواہد کی بناء پر قابل عمل اور قابل حجت ہے۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (الموسوعة الحديثية مسند الامام احمد 8/ 399، 400)
وصحيح أبي داؤد (مفصل)
حديث: 1672)
(2)
نو ذی الحجہ کو سورج ڈھلنے سے پہلے وادی نمرہ میں ٹھرنا چاہیے۔
یہ جگہ حرم کی حدود میں ہے اور عرفات سے مشرق میں ہے۔
(3)
سورج ڈھلنے کے بعد عرفات کی حدود میں داخل ہونا چاہیے۔
میدان عرفات حرم کی حدود سے باہر ہے۔
(4)
خلیفہ عبدالملک کو حجاج بن یوسف نے تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا کہ حج کے مسائل میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کے فتوی کے مطابق عمل کیا جائے اس لیے اس نے ان سے پوچھ پوچھ کر عمل کیا۔ (صحيح البخاري، الحج، باب التهجير بالرواح يوم عرفة، حديث: 1660)
(5)
حکام کو چاہیے کہ علماء سے رہنمائی حاصل کریں اور لوگوں سے شریعت کے مطابق عمل کرائیں۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3009