مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) حج کے دوران میں ایک مقام سے دوسرے مقام تک جاتے ہوئے تیز...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
حج کے دوران میں ایک مقام سے دوسرے مقام تک جاتے ہوئے تیز رفتاری سے پرہیز کرنا چاہیے بلکہ درمیانی راستہ سے چلنا چاہیے۔
(2)
وادئ محسر وہ مقام ہے جہاں ابرہہ کا لشکر تباہ ہوا تھا اس لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہاں سے تیزی سے گزرے۔
(3)
قدیم تباہ شدہ بستیوں کو سیر گاہ نہیں بنانا چاہیے۔
پاکستان میں ہڑپہ اور موہن جودڑو کے کھنڈرات پائے جاتے ہیں دوسرے ممالک میں بھی ایسے مقام موجود ہیں۔
ممکن ہے یہاں کے لوگ اللہ کے عذاب کی وجہ سے تباہ ہوئے ہوں۔
اللہ کی عذاب یافتہ قوموں کے آثار باعث عبرت ہے تماشہ گاہ نہیں۔
(4)
شریعت کے مسائل میں اصل مرجع رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مبارک ہےکسی اور کا عمل حجت نہیں۔
علمائے کرام سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہی دریافت کرنا چاہیے۔
(5)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اگلے حج تک زندہ نہیں رہے جیسے آخری حج کے موقع پر فرما دیا تھا۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اور بھی بہت سی پیشگوئیاں حرف بحرف پوری ہوئیں۔
یہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت اور نبوت کی دلیل ہے۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3023