مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) رمی کرنے کے لیے کنکریاں کسی بھی جگہ سے لی جا سکتی ہیں...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
رمی کرنے کے لیے کنکریاں کسی بھی جگہ سے لی جا سکتی ہیں اگرچہ منی ہی سے لے لی جائیں۔
صرف وہ کنکریاں لینا منع ہیں جو پہلے جمرات پر ماری جا چکی ہوں۔
(2)
عوام میں مشہور ہے کہ رمی کے لیے کنکریاں مزدلفہ سے چن کر لانی چاہیئں، یہ درست نہیں۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے منی ہی سے سات کنکریاں لی تھیں۔
چار دن کی کنکریاں اکھٹی نہیں لیں۔
(3)
رمی کے لیے چنی ہوئی کنکریوں کو دھونا ایک بے اصل مسئلہ ہے۔
جس کی کوئی اہمیت نہیں۔
(4)
دین کے کسی کام میں بھی سنت کی مقرر کی ہوئی حد سے بڑھنا شیطان کو خوش کرنے والا کام ہے۔
سنت کے مطابق چھوٹی کنکریاں مارنے سے شیطان کو تکلیف ہوتی ہے۔
کیونکہ اس سے مومن کو ثواب ملتا ہے۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3029