مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) دس ذی الحجہ کو چار کام ہوتے ہیں: (ا) بڑے جمرے کو رمی...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
دس ذی الحجہ کو چار کام ہوتے ہیں:
(ا)
بڑے جمرے کو رمی کرنا۔
(ب)
قربانی کرنا
(ج)
سر منڈوانا
(د)
طواف افاضہ کرنا۔
ان چاروں کاموں کی یہ ترتیب مسنون ہے۔
تاہم اگر ان کی یہ ترتیب قائم نہ رہے تب بھی حج درست ہےکوئی فدیہ وغیرہ لازم نہیں آتا۔
(2)
جمرے کو رمی کرنا پہلا کام ہے۔
اس کی ادائیگی سے احرام کھل جاتا ہے۔
اس لیے طواف افاضہ عام کپڑوں میں کیا جاتا ہے۔
(3)
طواف افاضہ کیے بغیر ازدواجی تعلقات جائزنہیں ہوتے۔
(4)
اگر دس تاریخ کو مغرب سے پہلے طواف افاضہ نہ کیا جاسکے تو بعد میں کیا جاسکتا ہے۔
لیکن اس کے لیے دس تاریخ کو مغرب سے پہلے دوبارہ احرام باندھنا ضروری ہوگا۔ (سنن أبي داؤد حديث: 1999)
تاہم اس طواف کی ادائیگی تک ازدواجی تعلقات پر پابندی قائم رہے گی۔
(5)
مرد کسی بھی قسم کی خوشبو استعمال کرسکتا ہےبشرطیکہ احرام کھول چکا ہو۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3041