مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد وومسائل: (1) قربانی کے جانور کو منی میں قربان کرنا افضل ہے۔ اور مکہ میں (حدود...
اردو حاشہ:
فوائد وومسائل:
(1)
قربانی کے جانور کو منی میں قربان کرنا افضل ہے۔
اور مکہ میں (حدود حرم کے اندر)
بھی جائز ہے۔
(2)
فجاج کھلے راستوں کو کہتے ہیں۔
مطلب ہے کہ مکے میں ہر راستے سے داخل ہوا جاسکتا ہے۔
(3)
آج کل منی میں باقاعدہ ایک قربان گاہ موجود ہے۔
اگر آسانی سے وہاں پہنچنا ہوتو قربانی کا جانور وہیں ذبح کرنا چاہیے۔
اس سے صفائی کا مسئلہ بھی پیدا نہیں ہوتا اور حاجی کی ضرورت سے زائد گوشت بھی ضائع نہیں ہوتا بلکہ اسے سنبھال لیا جاتا ہے۔
جو بعد میں دور دراز کے مسلمانوں میں تقسیم کر دیا جاتا ہے خاص کر ان علاقوں میں جہاں غذائی قلت ہو۔
(4)
منی عرفات اور مزدلفہ میں کسی خاص جگہ خیمہ لگانے یا ٹھہرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔
بلکہ جہاں جگہ ملے وہاں ٹھہرنا چاہیے۔
بلاوجہ دوسروں کو تنگ کرنا جائز نہیں۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3048