🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) کعبہ میں داخل ہونا اور نماز پڑھنا درست ہے۔ (2) کعبہ میں داخل...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
  کعبہ میں داخل ہونا اور نماز پڑھنا درست ہے۔

(2)
کعبہ میں داخل ہونا حج یا عمرے کا حصہ نہیں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کعبہ شریف میں اس وقت داخل ہوئے تھے جب مکہ فتح ہوا تھا۔ (فتح الباري: 3/ 592 حديث: 1601)

(3)
اس وقت کعبہ شریف میں چھ ستون تھے۔
تین ایک قطار میں اور تین دوسری قطار میں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دروازے میں داخل ہوکر آگے چلے گئےاور دو ستونون کے درمیان نماز ادا کی۔

(4)
صحیح بخاری میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حضرت بلال حضرت عثمان بن طلحہ ر ضی اللہ عنہما جو کعبہ کے کنجی برادر تھے۔
اور حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ بھی کعبہ شریف میں داخل ہوئے تھے۔ (صحيح البخاري، الحج، باب اغلاق البيت ويصلي في اي نواحي البيت شاء، حديث: 1598)
سنن نسائی كى ایک روایت میں حضرت فضل بن عباس رضی اللہ عنہما کا بھی ذکر ہے۔ (سنن النسائي، مناسك الحج،   باب الدخول البيت، حديث: 2909)

(5)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کعبہ شریف کے اندر دو رکعت نماز اد ا کی تھی۔
اور باہر تشریف لانے کے بعد بھی دو رکعتیں پڑھی تھیں۔ (صحيح البخاري، الصلاة، باب قوله تعالي ﴿وَاتَّخِذُوْا مِن مَّقَامِ إِبْرَاهِيْمَ مَصَلّي﴾   حديث: 395)
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3063