🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) مکہ مکرمہ میں قریش کی مختلف شاخوں کو مختلف مناصب حاصل تھے۔ رسول...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مکہ مکرمہ میں قریش کی مختلف شاخوں کو مختلف مناصب حاصل تھے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اجداد میں سے قصی بن کلاب کو جو مناصب حاصل تھےوہ انھوں نے اپنے بیٹوں میں تقسیم کیےپھر وہ منصب ان کی اولاد میں تقسیم ہوئے تو سقایت (حاجیوں کو پانی پلانے کا منصب)
بنو عبد مناف کو اور حجابت (کعبہ کی خدمت اور کلید برادری)
بنو عبد الدار کو ملی۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حج کے موقع پر سقایت کا یہ منصب حضرت عباس رضی اللہ عنہ کو حاصل تھا۔ (الرحيق المختومص: 53)

(2)
منی کے ایام سے مراد ذوالحجہ کی گیارہ بارہ اور تیرہ تاریخ ہے۔
جن میں حاجی منی میں رہتے ہیں۔
ان ایام کی راتیں بھی منی میں گزارنی چاہییںا لبتہ حاجیوں کی خدمت کے سلسلے میں خدام مکہ مکرمہ میں بھی رہ سکتے ہیں۔ (3)
حاجیوں کی خدمت ایک بڑا شرف ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3065