🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) حج اور عمرے میں بنیادی اہمیت بیت اللہ شریف کو حاصل ہے۔ اس...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
حج اور عمرے میں بنیادی اہمیت بیت اللہ شریف کو حاصل ہے۔
اس لیے واپسی کے وقت بھی طواف وداع کا حکم دیا گیا ہے۔

(2)
کوشش کرنی چاہیے کہ طواف وداع اس وقت کیا جائے جب روانگی کے تمام انتظامات مکمل ہوچکے ہوں اور اب صرف مدینہ جانے کے لیے بس یا ٹیکسی اسٹینڈ پر جانا ہو۔
یا اپنے وطن روانہ ہونے کے لیے ائیرپورٹ یا بندرگاہ جانے کے لیے بالکل تیار ہوں۔

(3)
طواف وداع کے وقت مسجد سے باہر آتے وقت الٹے پاؤں چلنا سنت سے ثابت نہیں۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3071