🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) طواف افاضہ حج کا رکن ہے جو دس ذی الحجہ کو ادا کیا...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
طواف افاضہ حج کا رکن ہے جو دس ذی الحجہ کو ادا کیا جاتا ہے۔

(2)
اگر کوئی عورت حیض کی وجہ سے طواف افاضہ دس ذوالحجہ کو نہ کرسکےتو جب پاک ہو تب کرلے۔

(3)
جس عورت نے طواف افاضہ کرلیا ہو۔
وہ اگر مکہ سے واپسی کے دن حیض سے ہو تواسے طواف وداع معاف ہے۔

(4)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمانا:
”بانجھ ہو! سر مونڈا جائے۔
!“ بد دعا کے طور پر نہیں بلکہ عربوں کے عام محاورے کے مطابق پریشانی کا اظہار ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3073