مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیاہے جبکہ دیگر محققین...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیاہے جبکہ دیگر محققین نے اسے صحیح قراردیاہے۔
شیخ البانی اس روایت کی بابت لکھتے ہیں:
ہجرت سے پہلے دو حج اور ابو جہل کے اونٹ کے تذکرے کے سوا باقی روایت صحیح ہے۔
علاوہ ازیں صحیح مسلم میں حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی حیات مبارکہ میں 19 غزوات میں شریک ہوئے اور آپ نے صرف ایک ہی حج کیا اور وہ بھی ہجرت کے بعد یعنی حجۃالوداع۔ (صحيح مسلم، الحج، باب بيان عدد عمر النبي صلي الله عليه وسلم وزمانهن، حديث: 1254)
معلوم ہوا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف ایک ہی حج کیا ہے اور وہ بھی دس ہجری میں۔
ہجرت سے قبل دو حج کرنے کا ذکر کسی صحیح روایت سے ثابت نہیں ہے۔
واللہ اعلم، مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (حجة النبي صلي الله عليه وسلم للألباني ص: 67/ 83 وسنن ابن ماجة بتحقيق الدكتور بشار عواد رقم: 3076)

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3076