مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) احرام کی حالت میں جنگلی جانور کا شکار کرنا حرام ہے جب کہ...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
احرام کی حالت میں جنگلی جانور کا شکار کرنا حرام ہے جب کہ حرم کی حد میں ہر شخص کے لیے شکار حرام ہے۔
خواہ احرام باندھا ہوا ہو یا نہ ہو۔
(2)
اللہ تعالی نے فرمایا:
﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَقْتُلُوا الصَّيْدَ وَأَنتُمْ حُرُمٌ ۚ وَمَن قَتَلَهُ مِنكُم مُّتَعَمِّدًا فَجَزَاءٌ مِّثْلُ مَا قَتَلَ مِنَ النَّعَمِ يَحْكُمُ بِهِ ذَوَا عَدْلٍ مِّنكُمْ هَدْيًا بَالِغَ الْكَعْبَةِ أَوْ كَفَّارَةٌ طَعَامُ مَسَاكِينَ أَوْ عَدْلُ ذَٰلِكَ صِيَامًا﴾ (المائدة5/ 95)
”اے ایمان والوں! شکار کو مت قتل کرو جب کہ تم حالت احرام میں ہو۔
اور جو شخص تم میں سی اس کو جان بوجھ کر قتل کرے گا تواس پر وہ فدیہ واجب ہوگا جو مساوی ہوگا اس جانور کے جس کو اس نے قتل کیا ہے۔
جس کا فیصلہ تم میں سے دو معتبر شخص کردیں۔
یہ (فدیہ)
چوپایوں میں سے ہو جو (نیاز کے طور پر)
کعبہ تک پہنچایا جائے یا اس کا کفارہ مساکین کو دیا جائے یا اس کے برابر روزے رکھ لیے جائیں۔“
(2)
لکڑبھگا کے برابر قربانی کے جانوروں میں سے مینڈھا ہے۔
(3)
قرآن مجید میں شکار کیے گئے جانور کےمثل (مساوی)
جانور قربان کرنے کا حکم ہے۔
اس سے مراد قدوقامت میں مساوی ہونا ہے۔
مثلاً:
ہرن کے بدلے بکری اور گائے کے بدلے گائےمکہ پہنچائی جائے۔ (مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف۔
سورۃ مائدہ آیت: 95)

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3085