🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) گورخر ایک جنگلی جانور ہوتا ہےجو گدھے سے کچھ مشابہت رکھتا ہےاس لیے...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
گورخر ایک جنگلی جانور ہوتا ہےجو گدھے سے کچھ مشابہت رکھتا ہےاس لیے اسے حمار وحشی یعنی جنگلی گدھا کہتے ہیں۔
یہ حلال جانور ہے۔

(2)
تحفہ دینا اور قبول کرنا مسنون ہے۔
اس سے محبت کا اظہار ہوتا ہے اور محبت بڑھتی ہے تاہم تحفہ دیتے وقت یہ خواہش نہیں ہونی چاہیے۔
کہ جواب میں بھی کوئی تحفہ پیش کیا جائےگا۔

(3)
اگر مجبوراً کسی سے ایسا معاملہ کرنا پڑے جو اسے ناگوار گزرے تو عذر بیان کردینا چاہیے تاکہ دل صاف ہوجائے۔

(4)
احرام والا اس جانور کا گوشت نہیں کھا سکتا جو اس کے لیے شکار کیا گیا ہو۔

(5)
احرام میں پالتو جانور کا گوشت کھانا منع نہیں۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3090