🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) هدي اس جانور کو کہتے ہیں جو حرم کی حدود میں قربان کیا...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
هدي اس جانور کو کہتے ہیں جو حرم کی حدود میں قربان کیا جاتا ہے۔

(2)
جس طرح حاجی ہدی کی قربانی دیتا ہےاس طرح دوسرا آدمی بھی ہدی کا جانور مکہ میں بھیج سکتا ہے۔

(3)
یہ جانور منی میں قربان کیے جاتے ہیں تاہم مکہ شریف کے اندر بھی قربان کیے جاسکتے ہیں۔

(4)
قلادے سے مراد وہ رسی ہے جو ہدی کے گلے میں ڈالی جاتی ہےاور علامت کے طور پر جوتوں کا جوڑا اس رسی کے ذریعے سے جانور کے گلے میں لٹکا دیا جاتا ہے۔

(5)
قربانی کا جانور (اونٹ، گائے، بکری اور بھیڑ وغیرہ)
مکہ بھیجنے والے احرام کی پابندیاں عائد نہیں ہوتیں۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3095