🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) قربانی کے جانور عمدہ ہونے چاہییں۔ (2) جانور ظاہری شکل وصورت میں بھی...
اردو حاشہ:
فوائد  و مسائل:

(1)
قربانی کے جانور عمدہ ہونے چاہییں۔

(2)
جانور ظاہری شکل وصورت میں بھی اچھا ہونا چاہیے۔

(3)
خصی جانور کی قربانی درست ہے اسے عیب نہ شمار کیا جاتا۔

(4)
گھر کے تمام افراد کی طرف سے ایک جانور کی قربانی کافی ہے۔

(5)
کسی اور کی طرف سے قربانی کرنا درست ہے۔

(6)
میت کی طرف سے قربانی كرنا کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عمومی عمل سے استدلال اس لیے صحیح نہیں کہ بعض علماء کے نزدیک وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا خاصہ ہے جس میں امت کے لیے آپکی اقتداء جائز نہیں۔ دیکھیے: (إرواء الغليل: 4/ 354)
علاوہ ازیں خیر القرون (صحابہ وتابعین کے بہترین ادوار)
میں بھی میت کی طرف سے قربانی کرنے کا ثبوت  نہیں ملتا۔
صرف ایک نقطۂ نظر سے اس کا جواز ہو سکتا ہے کہ میت کی طرف صدقہ کرنا جائز ہے یعنی ایصال ثواب کے طور پر اس کا انکار کرنا ممکن نہیں ہے۔
واللہ اعلم۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3122