🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) اس حدیث سے یہ دلیل لی گئی ہے کہ چونکہ اونٹ دس بکریوں...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
اس حدیث سے یہ دلیل لی گئی ہے کہ چونکہ اونٹ دس بکریوں کے برابر ہے لہٰذا اونٹ میں دس آدمی شریک ہوکر قربانی کرسکتے ہیں لیکن یہ دلیل واضح نہیں کیونکہ ممکن ہے اس وقت اونٹ کم اور بکریاں زیادہ ہونے کی وجہ سے ایک اونٹ کی قیمت دس بکریوں کے برابر شمار کی گئی ہو۔
یا اونٹ عمدہ اور بکریاں دبلی ہونے کی وجہ سے شرح رکھی گئی ہو۔
دیکھئے: (فتح الباري: 9/ 775)
اور غنیمت تقسیم کرتے وقت حصوں کی قیمت برابر ہونے کا لحاظ رکھا جاتا ہے۔

(2)
غنیمت تقسیم ہونے سے پہلے کوئی مجاہد غنیمت کی کسی چیز پر قبضہ نہیں کرسکتا۔

(3)
بعض اوقات کسی غلطی پر مالی سزا بھی دی جاسکتی ہے۔

(4)
اس حدیث میں ذوالحلیفہ سے مراد وہ مشہور مقام نہیں جو اہل مدینہ کا میقات ہے بلکہ یہ یمن کے علاقے میں ہے۔ (محمد فواد عبد الباقي حاشية سنن ابن ماجة)
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3137