🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: علامہ البانی ؒبیان کرتے ہیں کہ حضرت مجاشع رضی اللہ عنہ کی حدیث میں...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
علامہ البانی ؒبیان کرتے ہیں کہ حضرت مجاشع رضی اللہ عنہ کی حدیث میں جذعہ سے مراد بھیڑ کا جذعہ ہے بکری کا جذعہ نہیں۔
حضرت ابو بردہ رضی اللہ عنہ نے نماز عید سے پہلے قربانی کا جانور ذبح کرلیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
یہ گوشت کی بکری ہے۔ (قربانی کی نہیں۔)
انھوں نے کہا:
اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے پاس ایک بکری کا جذعہ ہے۔ (کیا میں اس کی قربانی دے دوں؟)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
قربان کردو لیکن تمھارے سوا کسی اور کے لیے درست نہیں۔ (صحيح البخاري، الأضاحي، باب قول النبي صلي الله عليه وسلم لأبي بردة ((ضح بالجذع من المعزولن تجزي عن أحد بعدك)
)
حديث: 5556)
علامہ البانی نے اس سے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ حضرت ابو بردہ رضی اللہ عنہ کی اس حدیث کی روشنی میں بھیڑ کا جذعہ (ایک سال کا بچہ جس کے دانت نہ ٹوٹے ہوں)
جائز ہے۔
اور یہ جو از اس شرط کے ساتھ مشروط نہیں کہ دو دانتا (مسنه)
دستیاب نہ ہو، بلکہ مطلق جائز ہے۔
واللہ اعلم۔ دیکھیے: (حاشہ ضعیف سنن ابن ماجہ حدیث زیر مطالعہ نیز حدیث: 3154 کا فائدہ)
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3141