🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) معمولی عیب جو گہری نظر سےدیکھے بغیر محسوس نہ ہوقربانی میں رکاوٹ نہیں۔...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
معمولی عیب جو گہری نظر سےدیکھے بغیر محسوس نہ ہوقربانی میں رکاوٹ نہیں۔

(2) (الكبيرة)
کی تشریح محمد فواد عبدالباقی نے یوں کی ہے:
جس کی ٹانگ ٹوٹی ہو اور وہ چلنے سے عاجز ہو۔ (حاشہ سنن ابن ماجہ)
لیکن یہ صورت لنگڑا ہونے میں شامل ہے۔
نواب وحید الزمان خان نے اس کا ترجمہ دبلی کیا ہے وہ زیادہ صحیح معلوم ہوتا ہے۔
علامہ ابن کثیر ؒ نے اگرچہ (الكسير البينةالكسر)
کا وہی مطلب بیان کیا ہے جو محمد فواد نے لکھا ہے۔
لیکن اس روایت میں (الكسيرة التي لاتنقي)
کے الفاظ ہیں یہاں یہ معنی درست معلوم نہیں ہوتے۔
ابن اثیر ؒنے كسر کا ایک مطلب یہ بھی بیان کیا ہےوہ ہڈی جس پر زیادہ گوشت نہ ہو۔ (النهاية، ماده كسر)
اس مناسبت سے (كسيرة)
کا مطلب دبلی پتلی (بکری)
زیادہ صحیح معلوم ہوتا ہے۔

(3)
حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ کی رائے میں کان کٹا ہوا یا پھٹا ہوا ہونا ایسا عیب نہیں جو قربانی سے مانع ہو۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3144