مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) گروی رکھنے کا مطلب یہ ہے کہ جس طرح گروی چیز حاصل کرنے...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
گروی رکھنے کا مطلب یہ ہے کہ جس طرح گروی چیز حاصل کرنے کے لیے قرض ادا کرنا ضروری ہوتا ہے، اسی طرح بچے سے پوری طرح برکت اور فائدے کا حصول اسی وقت ہوتا ہے جب اس کا عقیقہ کردیا گیا ہو۔
(2)
عقیقہ ساتویں دن کیا جاتا ہے۔
اگر ساتویں دن ممکن نہ ہوتو چودھویں یا اکیسویں دن بھی کیا جاسکتا ہے۔
سنن بیہیقی کی ایک روایت میں یہ مسئلہ مذکور ہے۔ دیکھیے: (السنن الكبرٰي للبهيقي، الضحاية، باب ما جاء في وقت العقيقة: 9/ 303)
یہ روایت اگرچہ ضعیف ہے لیکن اس کی تائید ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے ایک فتوے سے ہوتی ہے۔ (مستدرك الحاكم، الذبائح، حديث: 7595)
غالباً اسی وجہ سے شیخ البانی ؒ نےاس کو صحیح الجامع الصغیر میں درج کیا ہے، اس لیے مجبوری کی صورت میں اس مطابق عمل کیا جاسکتا ہے، تاہم افضل یہی ہے کہ ساتوین دن عقیقہ کیا جائے۔
(3)
بچے کے سر کے بال مونڈ کران کے وزن کے برابر چاندی صدقہ کرنی چاہیے، یا اتنی چاندی کی قیمت صدقہ کردی جائے۔
جامع الترمذی میں ایک حدیث میں مذکور ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو حضرت حسن رضی اللہ عنہ کی ولادت کے موقع پر حکم دیا تھا کہ ان کے سر کے بال اتار کر ان کے وزن کے برابر چاندی صدقہ کریں۔ (جامع الترمذي، الأضاحي، باب العقيقة بشاة، حديث: 1519)
اس کی سند اگرچہ ضعیف ہے لیکن متعدد اسناد سے روایت کی وجہ سے اسے حسن (قابل اعتماد)
قراردیا گیا ہے۔ دیکھیے: (إرواء الغلیل: 4/ 402، 406)
(4)
نام ساتویں دن رکھنا چاہیے، تاہم اس سے پہلے بھی رکھا جاسکتا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض بچوں کا نام پہلے دن ہی تجویز فرمایا ہے۔
حضرت ابو موسی اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا:
میرے ہاں بیٹا پیدا ہوا تو میں اسے لیکر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا نام ابراہیم رکھا، اور کھجور کی گھٹی دی۔ (صحيح البخاري، العقيقة، باب تسمية المولود غداة يولد لمن لم يعق عنه، وتحنيكه، حديث: 5467، وصحيح مسلم، الآداب، باب استحباب تحنيك المولود عنه ولادته۔
۔
۔
۔
۔
۔
وجواز تسمية يوم ولادته۔
۔
۔
۔
، حديث: 2144)
ظاہر ہے گھٹی پہلے دن ہی دی جاتی ہے۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3165