🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) جاہلیت میں بھی بچے کی طرف سے قربانی کی جاتی تھی اور جانور...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
جاہلیت میں بھی بچے کی طرف سے قربانی کی جاتی تھی اور جانور کا خون بچے کے سر پر لگایا جاتا تھا۔
اسلام نے جتنا کام صحیح تھا اسے قائم رکھا اور جو غلط تھا اس سے منع فرما دیا۔ (صحيح ابن حبان، العقيقة، باب ذكر الأمر لمن عق عن ولده۔
۔
۔
۔
، حديث: 5284)

(2)
غیر مسلوں کی رسموں پرعمل کرنا جائز نہیں، البتہ کسی چیز کی تائید قرآن وحدیث سے ہوجائےتو اتنا کام کرنا درست ہوگا۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3166