🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) تیز کنارے والا پتھر جس سے جانور کی کھال کاٹی جا سکے، اس...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
تیز کنارے والا پتھر جس سے جانور کی کھال کاٹی جا سکے، اس سے ذبح کرنا جائز ہے۔

(2)
ذبح کرنے کے لیے لوہے کی چھری یا چاقو ہونا ضروری نہیں۔

(3)
عوام میں مشہور ہے کہ ذبح صرف اس چھری سے کرنا چاہیے جس کا دستہ لکڑی کا ہو اور اس میں تین کیل لگے ہوئے ہوں وغیرہ وغیرہ، یہ سب باتیں بے بنیاد ہیں۔

(4)
خر گوش حلال ہے اس کا گوشت کھانا مکروہ نہیں۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3175